لاہور میں متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی چھائونی کے علاقے میں ڈاکو نے گھر میں گھس کر توفیق اور اہلخانہ سے5لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو اجمل اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،جبکہ سمن آبادکے علاقے میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو شفیق احمد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، گرین ٹائون میں مسلح ڈاکو ذوالفقار اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، راوی روڈ میں ڈاکو احسن اور فیملی سے1لاکھ 20ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ،جوہر ٹائون میں مسلح ڈاکو فیصل اور فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، برکی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اسحاق سے 60ہزار اور موبائل فون، ریس کورس سے ڈاکو ستار حسین سے43ہزار نقدی اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں سرور سے ڈاکو گن پوائنٹ پر24ہزار نقدی اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نذیرسے 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ مغلپورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں اور اسلام پورہ ،شفیق آباد،مناواں اور ملت پارک کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔