قتل یا خود کشی: شاہدرہ سے نوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد
لاہورنمائندہ خصوصی) شاہدرہ کے علاقہ میں 22 سالہ نوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد،تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں 22سالہ عامر کی پھندا لگی لاش دیکھ کر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عامر ذہنی مفلوج اور کچھ عرصہ سے بیمار تھا، پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے دوسری جانب عامر کے لواحقین نے واقعہ کو قتل قرار دیتے ہوئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کر وادی۔