• news

فاروق ستار اور وسیم اختر لائوڈ سپیکر ایکٹ مقدمے میں بری

کراچی(صباح نیوز)مقامی عدالت نے لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق سولجر بازار تھانے کے مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر کو بری کردیا۔کراچی سٹی کورٹ میں مقامی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنمائوں کیخلاف لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ سولجر بازار تھانہ میں 2015میں درج ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن