نوازشریف کو میرا پھر مشورہ ہے پلی بارگین کر لیں: فواد چودھری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے۔سماجے رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ بیان میں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں، میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ پلی بارگین ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔ کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟یاد رہے کہ فواد چوہدری نے 17 مارچ 2019 کو بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کو پلی بارگین کی آفر کی تھی۔ وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ میں نے پلی بارگین کی آفر دی ہے نواز شریف نیب کو درخواست کریں۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں،خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں ، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سند ھ کے عوام کی عدالت میں ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں،خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں اوراب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ و قت دورنہیں جب سندھ کے عوام کواس جبرسے نجات ملے گی اورڈاکو راج کاخاتمہ ہوگا۔سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا، ارب ہا روپیہ جعلی اکائو نٹس کے ذریعے ، ماڈلز کے ذریعے فرنٹ مین کے ذریعے باہر گیا، یہ سند ھ کے لوگوں کا پیسہ تھا شہید بینظیر اور بھٹو کا نام تک یہ لوگ بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔