زرداری سے کہا ہے بلاول کو میری شاگردی میں دیدیں‘ فضل الرحمن
اسلام آباد (صباح نیوز) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا کہ بلاول کو میری شاگردی میں لائیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں اور ان تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے، یہ تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہیئں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے، جب مین اسٹریمنگ ہوسکتی ہے تو ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بیچارے کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں۔