انصاف کی حکمرانی پر یقین‘ عدل نہ ہو تو معاشرے پیچھے رہ جاتے ہیں: عثمان بزدار
لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میںجنوبی پنجاب اور تھل کے علاقوں میں جدید سولر پاور پلانٹس لگانے کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔کینیڈین کمپنی نے پنجاب میں جدید سولر پاور پلانٹس لگانے کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سورج سے توانائی حاصل کرنے کا بہت پوٹینشل ہے۔سولر انرجی کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔کینیڈین کمپنی ڈیرہ غازی خان، راجن پور، چولستان اور تھل کے علاقوں کیلئے آف گرڈ سلوشن کا قابل عمل پلان تیار کرے۔پنجاب حکومت اس ضمن میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ عثمان بزدار سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ناظم خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،جس میں وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے وکلاء برادری کوان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اوروکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں ۔ قانون اورانصاف کی عمل داری کو یقینی بنانے میں وکلاء برادری کا کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ ہماری جماعت کا نام تحریک انصاف ہے اوریہ جماعت انصاف کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ پیچھے رہ جاتے ہیں ۔بروقت اورفوری انصاف سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے ون ڈے میچ میں سنچری پر عابد علی کو مبارکباد دی ہے۔عثمان بزدار سے صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی ۔صوبائی وزیر توانائی نے وزیراعلیٰ کو بہاولپور کے سولر منصوبے سے چھ ماہ میں حاصل ہونے والے منافع کی مد میں 20 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ ہماری حکومت پرفارمنس پر یقین رکھتی ہے۔