• news
  • image

پاکستان کے دشمن منہ کی کھائیں گے

مکرمی! پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے والوں کوناکامی ہو گی۔ پاکستان کو اپنا سفارتی محاذ کو مضبوط کرنا ہوگا ملک کے اندر امن و امان پرنگاہ رکھنی ہو گی۔ پاکستان نے امریکیوں کی تابعداری میں کبھی بھی فرق نہیں ڈالانو گیارہ کے بعد اپنی بندرگاہیں ہوائی اڈے بندرگاہیں لاجسٹک سہولتیں اور ہزاروں افراد کی ہلاکتوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانے والے کو ہی دہشت گردوں کا سرپرست بنانا پاکستانی قوم بلکہ اسلام کی توہین ہے۔ ٹونی بلیر نے عراق پر حملے اور داعش پرحملے اور داعش کے احیاء کو اپنی غلطی قرار دیا تھا۔ ہندوستان ستر سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے پلیٹ گنوں کا استعمال یو این سے ممنوع ہے وہ کر رہا ہے۔ بلکہ کیمیکل بھی استعمال کر رہا ہے ہیومن رائیٹ کو مقبوضہ کشمیر میں داخل نہیں ہونے دے رہا اس کی راشٹریہ سیوک سنگھ بجرنگ دل، سنگھ پری وار مودگی گراویدی دتہ کروگول والکر ہندو پریشد ایل کے ایڈوانی کلبھوشن جیسے دہشت گردوں نے کشمیر، بلوچستان کراچی کے پی کے سندھ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پاکستان کے خلاف نام نہاد پراپیگڈہ کرتا رہتا ہے۔ پوری دنیا سے اسلحہ خریدنے کا اول نمبر کا بیوپاری ہے۔ پاکستانی سرحدوں پر گولہ باری کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایٹمی جنگ انسانیت کی تباہی کروانے کی اوچھی ہرکتیں کر رہا ہے۔ حکمران امریکہ کو طالبان سے مذاکرات کے لئے پل کا کردارادا کرنے پر امریکہ کو کشمیر میں ہندوستانی فوجوں کی واپسی کشمیریوں کو حق خودارادی دلانے کا امریکہ سے وعدہ پورا کرانے کامعاوضہ نہیں کشمیر میں یو این او کے بنیادی حقوق کی رسائی دلائے گرے لسٹ اور بنیادی مذہبی حقوق میں عدم مساوات سے نام واپس کرا لئے۔ (عصمت اللہ میرسیالکوٹ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن