ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ بعض 100 فیصد سے بھی مہنگی ہوگئیں
اسلام آباد(صباح نیوز) ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلڈ پریشر کی دوا ایوسار پلس کی قیمت 180 تھی اب بڑہ کر 480 ہوگئی جبکہ ناروسک، ٹرائفوج، ایڈینال میں بھی 20 سے 30 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ اسی طرح کچھ ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ادویات کی مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ 40 فیصد تک اضافے نے شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ شہریوں نے حکمران وقت سے ریلیف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب بیماریوں سے لڑتے مریضوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے دہرے کرب میں مبتلا کردیا ہے۔