شہبازشریف کی جاتی امراء میں نوازشریف کی عیادت، علاج پر مشاورت
لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ان کے چھوٹے بھائی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد کے درمیان محمد نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تجاویز پر مشاورت اور آئندہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے بھی جاتی امراء رائے ونڈ میں اپنے تایا محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔