• news

پلی بارگین مجرم کرتے ہیں، نوازشریف نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا: احسن اقبال

شکرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلی بارگین وہ کرتے ہیں جنہوں نے کوئی جرم کیا ہو۔ پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق جبکہ عمران خان مشرف کا دوسرا نام ہے۔ نوازشریف نے جن مقدمات کا سامنا کیا وہ جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ نیب دیانتداری سے کام کرے تو عمران خان کی 70 فیصد کابینہ جیل میں ہو۔ موجودہ دور میں غریب آدمی کا زندہ رہنا محال ہوچکا ہے۔ وزیراعظم قوم کو کبھی انڈے، کبھی مرغیاں اور کبھی بکریاں دے رہے ہیں، چھابڑیوں سے ملکی معیشت نہیں بنتی، معیشت کیلئے ویژن کی ضرورت ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت 5.8سے ساڑھے 3 فیصد تک آگئی ہے۔ اس حکومت نے آکر تمام ترقی کو رول بیک کردیا۔ اب عمران خان 18ویں ترمیم کو الزام دے رہے ہیں اسی 18ویں ترمیم کی موجودگی میں ن لیگ نے سی پیک مکمل کیا 18ویں ترمیم کی موجودگی میں ہم نے 1750کلومیٹر موٹرویز تعمیر کیں۔ 12000 میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔ میڈیا کی آزادی پر بندش جاری رہی تو اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن