• news

ٹرمپ کا 3 لاطینی امریکی ممالک کی امداد کم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر تارکین وطن کو روکنے کیلئے 3 لاطینی امریکی ممالک کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ لارجر نے ایک بیان میں کہا صدر نے ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہنڈراس کی امداد ختم کرنے کا حکم دے دیا اس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔ بیان میں کہا گیا انہوں نے تارکین کو روکنے کے اقدامات نہیں کئے۔

ای پیپر-دی نیشن