انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی جس کے بعد اب نان فائلرز 30 اپریل تک ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی‘ تاہم ایف بی آر نے چوتھی مرتبہ گوشوارے جمع رانے کی تاریخ میں توسیع کی۔ ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے 30 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔