حکومت رمضان بازاروں کی بجائے سبسڈی کی رقم ملزکوفراہم کرے:طاہرثقلین
لاہور (سٹاف رپورٹر ) مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سبسڈی کی رقم کرپشن کی نظر ہونے سے بچانے کیلئے امسال رمضان بازاروں کی بجائے براہ راست ملز کو سبسڈی کی رقم فراہم کرے۔جس سے عوام کوہرسطح پربلا تفریق سبسڈائز اشیائے خوردونوش بآسانی میسرآسکیں گی ۔رمضان بازاروں کی تعدادکم ہونے کی وجہ سے صرف اطراف کی آبادیاں مستفید ہوتی ہیں اور یہ شرح 25سے 29فیصد ہے جو نا انصافی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ نے رمضان المبارک کے حوالے سے منعقدہ عہدیداروں کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔