تبدیلی سرکار ناکام‘عوام کو مہنگائی کے تحفے دیئے گئے:رانا تنویر
فیروزوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے حکمران اورتبدیلی سرکار ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی‘ عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ڈالا اور ملکی معیشت تباہ کر دی کشکول توڑنے کا وعدہ کرنے والے نہ توڑ سکے البتہ کشکول کا سہار ا لے کر قرضے حاصل کررہے ہیں جس سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوچکا ہے پالیسیوں کے باعث ملک کے اہم ادارے مفلوج ہو چکے ہیں موجودہ حکومت نے ملک و قوم کو گروی جبکہ ذرائع ابلاغ سمیت تمام شعبے زوال پذیر ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ارکان اسمبلی اور مسلم لیگ (ن ) کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں نے غریب او رسفید پو ش طبقے کی کمر توڑ دی ہے کرپشن ک خاتمے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ابھی تک کرپشن کا پیسہ واپس لانے کی خاطر ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔