• news

70برس سے چوروں ‘لٹیروں نے ملک کو یرغمال بنا رکھاہے:ذکراللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں بابرکت اسلامی انقلاب کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ گزشتہ ستر سالوں سے کرپٹ چور لٹیروں اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔جماعت اسلامی کے پاس پاکستانی قوم کو دینے کیلئے سب سے اچھی، باکردار،پڑھی لکھی، ایماندار،دیانتدار قیادت موجود ہے جو ملکی مسائل کا بہترین حل جانتی ہے۔جماعت اسلامی پاکستا ن کی واحد دینی و جمہوری جماعت ہے جس پر کسی خاندان ، وڈیرے یا مال دولت والے افراد کا قبضہ نہیں بلکہ اس ملک کی حقیقی جمہوری پارٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ پاکستان کے نظریہ اور جغرافیہ کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں جن کی تازہ مثال بنگلہ دیشن میں پاکستان سے محبت اور وفا کی پاداش میں جماعت اسلامی کی قیادت کو پھانسی کے پھندوں سے لٹکا یا جا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میںمودی سرکار اور بھا رتی فوج نے جماعت اسلامی کے سینکڑوں قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈال کر جماعت اسلامی کی املاک پر قبضہ کر لیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن