ہائکیورٹ نے چیئرمین، نیب احتساب بیوروز کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کردی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے چئیرمین نیب اور نیب بیوروز کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ آنے تک نیب کے چیئرمین کو کام سے روکنے کیلئے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس محمد قاسم خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ نیب آرڈیننس 1999 میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں۔ عدالت نے مرکزی درخواست کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ نے نیب کی کارروائیاں کالعدم قرار دینے اور نواز شریف سمیت نیب کے ملزموں کی سزائیں ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔