• news

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو پاکستان پر پھر سرجیکل سٹرائک کرینگے: بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دے دی ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل سٹرائیک کریں گے،سرحدوں پر ہونے والی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائیگا۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فوج کو مضبوط بنائیں اور پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن