• news

سپریم کور ٹ میں آج اصغر خان عملدر آمد، انتخابی عذرداری سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کور ٹ آف پاکستان میں آج منگل کو اصغر خان عملدر آمد، انتخابی عذرداری سے متعلق کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج منگل کو ائیر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان عملدرآمد کیس اور انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی الگ الگ سماعت ہوگی ،جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مقدمات میں صلح کے معاملے کی سماعت بھی ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن