چودھری سرور نے امریکی شہری کے ساتھ گورنر ہائوس میں رکشہ چلایا
لاہور (نیٹ نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے امریکی شہری کے ساتھ گورنر ہائوس میں رکشہ چلایا۔کراچی سے رکشہ چلا کر لاہور آنے والے امریکی شہری الیگزینڈر گورنر ہاوس پہنچے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات بھی کی۔الیگزینڈر کی خواہش پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خود گورنر ہائوس میں رکشہ بھی چلایا۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، پاکستان میں سیاحوں کی سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں یقینی بنائیں گے۔الیگزینڈر نے کہا پاکستانیوں میں جو پیار محبت دیکھا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔