• news

حادثاتی واقعات پاکستان سے تعلقات متاثر نہیں کرسکتے: ایرانی سفیر

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے پاکستان اور ایران طویل المدتی سٹرٹیجک اپروچ کے ذریعے معاشی، سیاسی، سلامتی اور ثقافتی شعبوں میں اپنے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، حادثا تی واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر نہیں کرسکتے، کوئی بھی بیرونی عنصر یا تیسرا فریق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حائل نہیں ہونا چاہیے،پیر کی شام اسلام آباد کے سینئر صحافیوں سے سفارت خانے میں ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے سفیرنے کہاکہ پاکستان اور ایران دونوں دہشت گردی کا شکار ہیںاس انتہاپسندی اور دہشت گردی کے پیچھے وہ قوتیں جن کا مال و دولت استعمال ہورہا ہے۔ دنیا پر یہ واضح ہے کہ وہ کون سی قوت ہے ہمیں دشمن پر نظر رکھنے کے کئے آنکھیں کھلی رکھنی ہونگی، دونوں ملکوں کا اتفاق ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے کئے دونوں طرف سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، لٹریسی ریٹ بڑھا کر بھی دونوں ملک دہشت گردی اور دیگر مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ انتہاپسندی ، دہشت گردی، فرقہ واریت، منشیات اور انسانی سمگلنگ، ثقافت اور معاشی غربت،عدم تحفظ، خانہ جنگی، غیر ملکی طاقتوں کی فوجی موجودگی، خطے کی اصل ثقافت اور نوجوان نسل میں شناختی بحران ایسے مسائل ہیں جن پر ہماری مشترکہ تشویش ہے اور ان مسائل کو دشمن علاقے کو عدم تحفظ اورعدم و استحکام کے لئے استعال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ منشیات سمگلنگ افغانستان میں امریکی سرپرستی میں بڑھی ہے طالبان کے دور سے کہیں زیادہ منشیات سمگلنگ ہوئی، مہدی ہنردوست نے کہاکہ ایران اور پاکستان جو دو عظیم اسلامی مملکتیں ہیں کے درمیان دوستانہ اور بردارانہ تعلقات علاقے کیلئے ضروری ہیں، پوری دنیا میں پاکستان اور ایران کی طرح کوئی بھی ایسا ملک موجود نہیں ہے جن کی مشترکہ قدریں ہیں۔ ایران اور پاکستان پڑوسی میں ایک دوسرے کیلئے مثالی ہیں، ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھی ایسا ہی مثبت ردعمل دیکھنے کو ملے گا اور کوئی بھی بیرونی عنصر یا تیسرا فریق پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میںحائل نہیں ہونا چاہیے، ایرانی سفیر نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو سرکاری، بین الحکومتی اور عوامی رابطوں سمیت زیادہ سے زیادہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔ میڈیا اس سلسلے میں ایک اہم کردارادا کرسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن