• news

پاکستان نے ایران کو ایف ٹی اے تجارتی مذاکرات بحال کرنے کی دعوت دیدی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ایران کو ایف ٹی اے تجارتی مذاکرات کرنے کی 23و24اپریل کو دعوت دے دی ہے ،جس کا ابھی تک ایران نے کوئی جواب نہیں دیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان ایف ٹی اے تجارتی مذاکرات میں 2017سے عالمی پابندیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے حالانکہ پاکستان اور ایران کے درمیان 2016 میںآزاد تجارتی معاہدہ کیا گیا تھا لیکن اب پاکستان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو پاکستان میں 23و24اپریل کو مذاکرات کرنے کی اسلام آباد میں دعوت دی ہے جس پر ایران کو سرکاری سطح پر بھی آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ابھی ایران کی جانب سے جواب نہیں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن