اثاثہ جات کیس: سابق وزیر خواجہ آصف نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ لیگی رہنما نے نیب ٹیم کو عدم پیشی سے آگاہ کر دیا۔ انہیں نیب نے یکم اپریل کو طلب کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ آصف نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔ خواجہ آصف 3 اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب خواجہ آصف کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلبی کا سمن جاری کرے گا۔ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا تھا۔