آئی ایم ایف کرنسی ریٹ پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا خواہاں
اسلام آباد(عترت جعفری)آئی ایم ایف کی طرف سے ملک کی زر مبادلہ ریٹ کی پالیسی کے حوالے سے اہم بات چیت فنڈ کے وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ہو گی ،ذرائع نے بتایا ہے کہ فنڈ کرنسی ریٹ پر حکومتی کنٹرول کو مکمل طور پر ختم کرنے کا خواہاں ہے ،دوطرفہ مذاکرات میں اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور طے ہونے والی پالیسی کو پرگرام کا حصہ بنا دیا جائے گا ،حکومت پاکستان پروگرام کے تحت تین سے پانچ سال کے عرصہ کے لئے تمام معاشی شعبوں کے اقدامات تحریری طور فنڈکو پیش کرئے گی ،اسی کی بنیاد پر فنڈ سہہ ماہی بنیاد پر پاکستان کے پروگرام کی مانٹرنگ کرے گا ،پاکستان پروگرام کے تحت کتنا قرضہ لے گا اس بارے میںطے ہونا باقی ہے تاہم قرضہ کا ممکنہ پروگرام اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے پروگرامز میں سے سب سے بڑا ہو گا جو 8 سے 12ارب الر تک کا ہو سکتا ہے ،وزیر خزانہ امرکہ جارہے ہیں جس کے دوارن بات چیت کا سلسہ جاری رکھے گے ،توقع کی جارہی ہے کہ فنڈ کا وفد جذئیات طے کرنے کے لئے اسلام آباد آئے گا۔