وزیراعلیٰ کا سفاقیت کو فروغ دینے کا عزم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے عزم کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت و میرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ میرٹ سے ہٹ کر ذاتی پسند و ناپسند کے فیصلوں ، کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا۔ جمہوریت کا یہی پیغام ہے کہ جو لوگ جمہوری روایات کو پروان چڑھائیں گے میرٹ کی کارفرمائی کو یقینی بنائیں گے، کرپشن ا ور بے ضابطگیوں کی بیخ کنی کریں گے ۔قوم ان کو ہی پذیرائی بخشے گی۔ تحریک انصاف شفافیت کی عملداری اور کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز احتساب کے ایجنڈے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرتی ہے تو یقینا اسے عوام کا مزید اعتماد حاصل ہو گا دوسری صورت میں عوام کسی اور کو آزمانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔