زرداری ، بلاول کو فضل الرحمن یا شیخ رشید کے حوالے نہیں کرینگے: حافظ حسین احمد
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما جے یو آئی ف حافظ حسین احمد نے بلاول کی شاگردی کے معاملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ آصف زرداری بلاول کو فضل الرحمن کو دیں گے نہ شیخ رشید کے حوالے کریں گے۔ بلاول آصف زرداری کا اثاثہ ہیں وہ انہیں سنبھال کر رکھیں گے۔ بلاول آصف زرداری کے پاس رہے تو ہی ان کی سیاسی گاڑی چلے گی۔