جھگڑے کی رنجش پر رکشہ ڈرائیور اور دو کمسن بچوں سے اوباشوں کی زیادتی
رینالہ خورد، سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) رینالہ خورد میں جھگڑے کی رنجش پر رکشہ ڈرائیور سے جبکہ سیالکوٹ اور کامونکے میں 2 کمسن بچوں سے اوباشوں نے زیادتی کر ڈالی۔ رکشہ ڈرائیور کا مختار سے جھگڑا ہوا۔ مختار کے کزنوں قربان، عمران اور یاسین نے اسے دبوچ لیا اور بیٹھک میں لے جاکر قربان نے اس سے زیادتی کر ڈالی۔ ادھر سیالکوٹ میں سات سالہ (ط) گزشتہ روز گراؤنڈ میں کھیلنے گیا جہاں ہارون مسیح اسے ورغلا کر گندم کے کھیت میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ مزید براں کامونکے میں 10 سالہ (ب) کو محلہ دار زکریا ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔