• news

غیررجسٹرڈ موبائلز کو بلاک کرنیکا معاملہ‘ پی ٹی اے حکام 3 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیررجسٹرڈ موبائلز کو بلاک کرنے کے پی ٹی اے حکم نامے کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے حکام کو 3 اپریل کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیررجسٹرڈ موبائلز کو بلاک کرنے کے پی ٹی اے کے حکم نامے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، نجی موبائل فون کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل رجسٹریشن کیلئے 29 جنوری سے 29 مارچ تک کا وقت دیا تھا،موبائل کمپنی کو پی ٹی اے نے غیر رجسٹر ہونے پر موبائل بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست میں نجی موبائل کمپنی نے شہریوں کی آگاہی کیلئے وقت بڑھانے کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن