• news

شہریار آفریدی کا دورہ کوہاٹ پاسپورٹ آفس، غیر حاضر ملازمین معطل

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کوہاٹ پاسپورٹ دفتر کا دورہ کیا ۔ غیر حاضر اور دفتری اوقات سے پہلے چھٹی کرنے والے ملازمین معطل کر دیئے گئے۔وزیر مملکت داخلہ نے اسٹنٹ ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ادارے میں کام چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین عوام کو جوابدہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن