ڈاکوؤں کی مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 6 موٹرسائیکل چوری
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیستوکتلہ کے علاقے میںعبداللہ کے گھر گھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 6لاکھ75ہزار روپے مالیت، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میںکامران کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ،کاہنہ کے علاقے میں اسرار اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 30ہزار روپے مالیت ، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں معراج اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 80ہزار روپے مالیت ،مغلپورہ کے علاقے میں زبیر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 35ہزار روپے مالیت ،سمن آباد میں اویس اور اس کی فیملی سے80ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس سی کے علاقے میں اکرم سے 60ہزارروپے اورموبائل فون،ہربنس پورہ میں سفیان سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں رؤف سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں شمریز سے16ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے باٹا پور اور فیصل ٹاؤن کے علاقوں سے2گاڑیاں جبکہ مزنگ، شیراکوٹ، ستوکتلہ، بادامی باغ ، لیاقت آباد اور مصری شاہ کے علاقوں سے 6موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔