غیر قانونی مقیم 47پاکستانی ترکی سے ڈی پورٹ
راولپنڈی (آن لائن ) ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا۔سوموار کو بے دخل پاکستانی ترکی سے براستہ شارجہ اسلام آباد خصوصی طیارے میں پہنچے ۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر 31 افراد کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )نے انسداد انسانی سمگلنگ منتقل کردیا جبکہ 16 افراد کو ایف آئی اے حکام کو گھر جانے کی اجازت دیدی۔