• news

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے سعودی وفد کا سفیر کیساتھ وزارت مذہبی امور کا دورہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ سعودی وفد نے وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ون آن ون ملاقات کی۔ پیر کو پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ سعودی وفد نے وزارت مذہبی امور کادورہ کیا اور روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ون آن ون ملاقات کی ملاقات میں وفاقی سیکرٹری مشتاق احمد اور سعودی عرب کی طرف سے ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری حج و عمرہ بھی موجود تھے۔ سعودی وفد نے پاکستانی عوام کیلئے سعودی ولی عہد کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد سے پراجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت کی درخواست کی تھی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 90 فیصد پاکستانی حجاج کی امیگریشن اور کسٹم پاکستان میں ہو گا۔ سعودی ایئرپورٹس پر عازمین حج انتظار کی زحمت سے بچ جائیں گے۔ اعلیٰ سطحی وفد کل دیگر سٹیک ہولڈرز سے باضابطہ مذاکرات کے بعد عملی شکل دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن