قصور: گھریلو جھگڑے پر لڑکی نے نہر میں کود کر خود کشی کر لی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشی محمد اصغر کی 24سالہ بیٹی سفینہ اصغر کا اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تو وہ گھر والوں کو بتائے بغیر چلی گئی اور بی ایس لنک نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کی تلاش شروع کردی ۔