الجزائر کے صدر نے مظاہروں کے بعد استعفیٰ دیدیا
الجزائر (نوائے وقت رپورٹ) الجزائر کے صدر عبدالعزیز یوتیفلیکا نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد استعفیٰ دیدیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر کے صدر نے آئینی کونسل سے فوری طور پر استعفیٰ قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔ الجزائر کے صدر کو 2013 ء میں فالع کا حملہ ہوا تھا۔ گزشتہ 6 سال کے دوران علیل صدر کی سرکاری مصروفیات محدود ہو گئی تھیں۔ الجزائر کے آرمی چیف نے گزشتہ ہفتے علیل صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔