• news

بجٹ سے پہلے ایمنسٹی سکیم کا اعلان، نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، پراپرٹی خرید سکیں گے: اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک چھپائے ہوئے اثاثے ظاہر کرنے کے لئے اییمنسٹی سکیم کا اعلان بجٹ سے قبل کر دیا جائے گا،بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشن پر نان فائلرز کے لئے ودھ ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا اس کی وجہ سے بہت نقصان ہو اہے،پراپرٹی کی فئیر پرائس کو مارکیٹ پرائس کے برابر لانے کے بعد ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی اور نان فائلرز کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی ،نئے بجٹ میں اس بارے میں اقدامات کریں گے ،میثاق معیشت کی بات ہوتی ہے ،وہ قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ خزانہ میں میڈ یم ٹرم پلان پیش کریں گے ،روپے کی قدر میں کمی کے حالیہ رحجان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے،بھارت اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے کہ تجارت میں اضافہ ہو ،بے نامی ایکٹ کے تحت ایف بی آر نے 6 نوٹس جاری کر دئے ہیں ،ان کا اجرء جاری رہے گا ،سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین پر پبلک آفس رکھنے پر پابندی لگائی ، وزیر اعظم ہر کسی سے مشاورت لے سکتے ہیں ،پیٹرول پر فی لیٹر 23روپے 30پیسے ٹیکس لیا جارہا ہے ،گذشتہ 9ماہ میں ملک کے قرضہ میں 4.2 ارب ڈالراضافہ ہوا،ویلتھ ٹیکس لگنا چاہئے،وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزاپنے دفتر میں اخبانویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار میثاق میعشت کی بات کیا کرتے تھے مجلس قائمہ خزانہ اس پر بات کے لئے درست فورم ہے ،مجھے کہا گیا کہ کوئی ڈرافٹ بنا کر دیں جو تیار ہے اور مجلس قائمہ اور میڈیا کے ساتھ شئیر کیا جائے گا،انہوں نے تیل کی قیمت کے تعین کے بارے میں کہا کہ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ ہم سفارش لے کر گئے مگر وزیراعظم نے تسلیم نہیں کی ،وہ اس بات کے حامی ہیں کہ بجٹ کے موقع پر ایک بار ٹیکس ،لیوی کا تعین ہو جائے اور اوگرا اس کی بنیاد پر قیمت کا اعلان کرتی رہے ، اس وقت جو طریقہ ہے اس میں پار لیمنٹ کو بائی پاس کیا جاتا ہے ،تیل کی قیمت میں بہت ذیادہ اتار چڑھائو آتا رہتا ہے ،اس لئے ماہانہ بنیاد پر تعین درست ہے ،انہون نے کہا تیل کی قیمت کی خبر میں ہونا چاہئے تھا کہ 5روپے ٹیکس کم کیا گیا ہے جبکہ 6روپے قیمت بڑھنے کی خبر چھپی،میری کابینہ کو سفارش ہو گی کہ تیل کے معاملہ کا تعین ایک بار بجٹ میں کر دیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے قرضہ کی پروفائل ملک کی ٹریڈ کی بنیاد پر کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا تھا کہ مجوزہ آئی ایم ایف پروگرام ملک کا آخری پرگرام ہو گا ،تاہم اگر ملک کی برآمدات گر جائے ،درآمدات بڑھتی چلی جائیں تو آخری پروگرام کیسے ہو سکتا ہے ،ہمیں برمدآت کو بڑھانا ہو گا ، اندرونی مسئلہ کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتے بلکہ اس کی وجہ بیرونی سیکٹر ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم کیا جا سکے ،انہوں نے کہا جتنی خرابی موجود ہے وہ آسان فیصلوں سے ٹھیک نہیں ہونے والی ہے انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ فارن کرنسی اکائونٹس کے قانون میں ترمیم لا رہے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاری کیلئے بیرون ملک رقم کی منتقلی پر سٹیٹ بنک کا قانون لاگو ہوگا۔ پی آئی اے کی بحالی کا مجوزہ منصوبہ مجھے دکھایا گیا معیشت سے متعلق تمام فیصلے میں کر رہا ہوں پاکستان سٹیل کی بحالی کا منصوبہ پیر کو ای سی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا میں نے پی آئی اے بحالی منصوبے میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تعین نیپرا کرتا ہے اب بھی وہی کرے گا مسلم لیگ ن کے دور میں پیدا ہونے والے بجلی کے ٹیرٹ کا تعین نیپرا کر رہا ہے آئندہ بجٹ میں نان فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیں گے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین پر سرکاری عہدہ سنبھالنے پر پابندیلگائی ہے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کے سانس لینے پر پابندی نہیں لگائی وزیراعظم کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی بلا سکتے ہیں جہانگیر ترین وزیراعظم کی اجازت سے کابینہ اجلاس میں بیٹھے سرکاری فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوتے دریں اثناء وزیر خزانہ اسد عمر نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان سے پیسہ بھیج کر باہر کی دنیا میں چھپا دیا جاتا ہے بین الاقوامی سطح پر ایسے پیسے کیلئے قوانین تبدیل کئے جائیں گزشتہ 5 سال میں جی ڈی پی ساڑھے 4 فیصد تھی پاکستان کو معاشی ترقی کی ضرورت ہے مرکزی بنک کے ذخائر ایک بلین ڈالرز ہیں جاری کھاتوں میں ماہانہ خسارہ 2 ارب ڈالر ہے سیاسی محاذ آرائی سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں لیکن کیا کسی مجرم کے خلاف کارروائی کرنا سیاسی محاذ آرائی ہے گزشتہ پانچ سال میں سابق وزیر خزانہ میثاق معیشت کی بات کرتے تھے ۔ لیکن کبھی پارلیمنٹ میں میثاق معیت پیش نہیں کیا گیا پاکستان کی معیشت پر ایلیٹ کلاس کا قبضہ سے طاقتور طبقات معاشی فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں خواہش ہے بااثر طبقات کے اثرو رسوخ کو کم کیا جائے ود ہولڈنگ ٹیکس کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میں ویلتھ کا بہت بڑا حامی ہوں وراثتی ٹیکس کی بھی حمایت کرتا ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن