افغان صدر سے امن عمل کیلئے رابطہ کار ٹیم بنانے پر بات ہوئی: زلمے خلیل زاد
کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں امریکی سفیر اور امریکی جنرل سکاٹ ملر بھی موجود تھے۔ افغان صدر سے ملاقات مثبت رہی۔ افغان امن عمل کیلئے رابطہ کار ٹیم بنانے پر بھی بات ہوئی زلمے خلیل زاد کل پاکستان پہنچیں گے۔