لاہور پریس کلب کرکٹ ٹیم کے کپتان ندیم بسرا کی ایمرا ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایمرا کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور پریس کلب، ملتان، اسلام آباد اور دیگر پریس کلب کی ٹیموں کے علاوہ مختلف محکموں، ٹی وی چینلز کے درمیان میچز جاری ہیں۔ لاہور پریس کلب ٹیم نے کپتان ندیم بسرا کی سربراہی میں مسلسل تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کپتان نے تینوں میچز میں مین آف دی میچ کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جس پر صحافی برادری نے مبارکباد دی ہے۔