ایمن آباد: ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ماں کمسن بیٹے سمیت جاں بحق، باپ زخمی
ایمن آباد (نامہ نگار) ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر میں کمسن بیٹا موقع پر ہلاک جبکہ بیوی بھی ہسپتال میں چل بسی، شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا کہ ایمن آباد موچی دروازہ کا رہائشی وقاص احمد اپنی بیوی یاسمین کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر لاہور اپنے رشتہ داروں کے ہاں جا رہا تھا کہ شاہدرہ پھاٹک کے قریب ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے وقاص احمد اور اسکی بیوی شدید زخمی ہو گئے اور ایک سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا اور گزشتہ شام وقاص کی بیوی یاسمین بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ وقاص احمد شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال میں داخل ہے۔