پنجاب میں 104 سب انسپکٹرز کی ترقی، جیل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر وتبادلے
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے صوبہ بھر سے 104 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں لاہور ریجن سے 26، سرگودھا ریجن سے 15فیصل آباد ریجن سے 3، گوجرانوالہ ریجن سے 15، راولپنڈی ریجن سے 12، ملتان ریجن سے 7، ساہیوال ریجن سے 5، شیخوپورہ ریجن سے 6 ڈی جی خان ریجن سے 6 جبکہ بہاولپور ریجن سے 9سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ ان سب انسپکٹرز کو تین سال کے پروبیشن پیریڈ پر انسپکٹرز کے عہدے پرترقی دی گئی ہے اور اس دوران ان کی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز کی تعیناتیوں کا عمل اگلے ہفتہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترقی پانے والوں میں لاہور سے ابرار حیدر علوی ،عظمت مہدی ،محمد یونس ، صابر علی ،عامر فیاض، ظفر اسلام، طارق محمود ،محمد امتیاز، محمد سلیمان، ریاض احمد، سعید اختر،راؤ جاوید علی ،اصغر علی ، محمد نواز محمد رفیق، افتخار احمد ،منیر احمد ،رضا نثار، عبدالرحمان ، امتیاز احمد، ثناء اللہ ، محمد اکرم ،طاہر توقیر، محمد اکرم، محمد ثناء اللہ اور خلیل احمد ،سرگودھا ریجن سے ترقی پانے والوں میں طارق احمد فاروقی ، محمد منظور حسن ، محمد نواز ظفر ، اختر نواز ،دوست محمد، محمد ممتاز، محمد اکرم، آصف علی ، محمد نواز ،محمد نسیم ، زین اللہ خان ،ثناور حسین، محمد اشتیاق ،ارشد علی اور احمد خان ، فیصل آباد ریجن سے رستم علی،ممتاز حسین ،اور کامران ہاشمی، گوجرانوالہ ریجن سے محمد اسلم، نیاز خان ، محمد یعقوب ، قیصر امین ،منور خان ، محمد اکرم ،خالد محمود، محمد اصغر ،عبدالرشید، محمد نواز، محمد افضل، عزادار حسین ،ناصر خان ،حمید حسین اورمبشر علی جبکہ راولپنڈی سے نور خان ،محمد افضل، محمد احمد شاہین ،تصور حسین ،محمد سرور ، اقبال حسین ، منظور احمد ، محمد نصیر، محمد ریاض ، مسرت حسین ، محمد اسلم اورندیم الحسن اورملتان سے صحبت حسین، شوکت حسین، جاوید حسین ، محمد فاروق ،خالد محمود،خادم حسین اور محمد ایوب ، ساہیوال سے محمد یار، وارث علی ، حماد انور، محمد اقبال اور عبدالرحمان ، شیخوپورہ ریجن سے فلک شیر ، محمد سرور ، محمد اسلم ، جہانگیر خان ،صفدر پرویز اور عبدالراشد ، ڈی جی خان ریجن سے منیر احمد ، محمد اکبر ، محمد اکرم ، ظفر اقبال ، محمد عارف اور احمد خان جبکہ بہاولپور ریجن سے محمد عمران ، جاوید عالم، محمد اشرف ، افتخار نذیر ، احمد شیر ، عارف محمود ، عامر حسین غوری، محمد سلیم ایاز ، اور سرفراز ایبک شامل ہیں۔ دریں اثناء محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف جیلوں کے تین سپرنٹنڈنٹ ، ایک ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اوردو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے تقرروتبادلو ں کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل ساہیوال محمد جاوید کو سپرنٹنڈنٹ بی آئی اینڈ جے جیل فیصل آباد ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان محمد اکرام کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نورحسن بھگیلاکو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور یاسر خان کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو ) سنٹرل جیل لاہور ظہیر احمد ورک کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ( ڈویلپمنٹ ) سنٹرل جیل فیصل آباد جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو ) ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ نازق شہزاد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو ) سنٹرل جیل ملتان تعینا ت کردیاگیا۔