سانحہ ساہیوال کیس‘ سی ٹی ڈی اہلکاروں پر کل فرد جرم عائد کی جائیگی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاںکی عدالت میں سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی کیونکہ ملزموں کے وکیل گزشتہ روز بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے فرد جرم کل تک ملتوی کر دی ۔