• news

تیل گیس کے نرخ بڑھا کر حکومت ہر ماہ خون پسینے کی کمائی لوٹ لیتی ہے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مکہ مکرمہ سے جاری اپنے بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہر ماہ تیل، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کردیتی ہے جبکہ چور لٹیرے اور قومی دولت لوٹنے والے اسی طرح دندناتے پھرتے ہیں۔ حکومت اپنے ماہانہ اخراجات کم کر نے کی بجائے ہر ماہ تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹ لیتی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت ٹیکس جمع کرنے اور ٹیکسیشن نظام کو بہتر بنانے کے بڑے دعوے لے کر آئی تھی مگر جو ٹیکس پہلے جمع ہورہا تھا، اس میں تیزی آنے کی بجائے مزید 230 ارب روپے کی کمی ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن