• news

بگلیہار ڈیم پر پانی روکنے سے چناب میں آمد مزید کم

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر پانی روکنے سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد چھ ہزار تین سو کیوسک کم ہونے سے انیس ہزار چورانوے کیوسک رہ گئی جس کی وجہ سے نہر اپرچناب میں پانی کا بہائو کم ہوکر ساڑھے پانچ ہزار اور نہر مرالہ راوی لنک میں چار ہزار کیوسک رہ گیا۔ جس سے سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر فصلوں کونقصان پہنچا رہا ہے۔ ترجمان محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دودیگر دریائوں دریائے مناور توی کے آٹھ سو بائیس کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے دوہزار چار سو پندرہ کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد بائیس ہزار تین سو اکتیس کیوسک رہی تاہم دریائے چناب کا اپنا پانی کم رہا۔

ای پیپر-دی نیشن