امریکہ: ہر چالیس میں ایک بچہ آٹزم کا شکار‘ مرض تیزی سے پھیلنے لگا
لاہور (لیڈی رپورٹر) امریکہ میں ہر چالیس میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح کم ہے تاہم اب ایسے بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آئن سٹائن اور بل گیٹس بچپن میںآٹزم کا شکار تھے، بروقت اور درست علا ج سے آٹزم کا شکار بچوں کو نارمل زندگی کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔ والدین چھوٹے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ڈیڑھ برس کی عمر تک انہیں موبائل فون، کمپیوٹر اور آئی پیڈ سے دور رکھیں۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور آٹزم ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام ورلڈ آٹزم اویئرنیس ڈے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ مقررین میںیو سی پی کے پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فراز احمد بھٹی اور ریسورس سنٹر کی پرنسپل راضیہ و دیگر شامل تھے۔ واضح رہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے گھلتے ملتے نہیں۔ اپنی دلچسپیوں میں مگن رہتے مگر عموماً بہت ذہین ہوتے ہیں۔