رانا ثنائ، افضل ساہی ودیگر کے کیسوں کا آڈٹ، آمدن کی تفصیلات طلب
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے کیسوں کا آڈٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رانا ثناء اللہ، محمد افضل ساہی، شیخ محمد اکرم اور آزاد علی تبسم کے کیسز کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے ان سے 2018 کی انکم کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے مختلف اداروں سے بھی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے مراسلے جاری کر دیئے ہیں۔