• news

سانحہ ساہیوال : سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فرد جرم آج عائد کی جائیگی

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاںکی عدالت میں آج 4 اپریل کو سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں ملزموں صفدر حسین، سیف اللہ عابد، احسن خاں، رمضان، حسنین اکبر اور نا صر نواز کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہور کے مہر خلیل، اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور 10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ، معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں۔ جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن