• news

کویت: بیورو چیف نوائے وقت عبدالشکور ابی حسن انتقال کر گئے نماز جنازہ آج گوجرانوالہ میں ادا کی جائیگی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی محمد شفیق کے بہنوئی اور نور الحسن کے والد عبدالشکور ابی حسن (بیورو چیف نوائے وقت کویت) حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ وہ گذشتہ 35 سال سے نوائے وقت سے وابستہ تھے اورکویت میں صحافتی اور سماجی خدمات کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کا جسد خاکی آج جمعرات کو پاکستان لایا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ گوجرانوالہ کے مدینہ کالونی قبرستان میں بعد نماز ظہر دو بجے دوپہر ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا نورالحسن اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن