• news

ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی محدود نقل و حرکت کا معاملہ، ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی محدود نقل و حرکت کے بارے میں درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض کو برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے عبدالقدیر خان کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی تو ایٹمی سائنسدان کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا پیش ہوئے۔ عبدالقدیر خان کے وکیل نے بتایا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے نقل و حرکت محدود کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے لیکن ہائیکورٹ آفس نے اس پر تکنیکی طور کا اعتراض لگا دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان نے درخواست پر اعتراض ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست گزارکے شناختی کارڈ اور دستاویزات لف نہ کرنے پر اعتراض لگایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن