• news

راحت فتح علی خان کو بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کیلئے 7 روز کی مہلت

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016ء کا آڈٹ کیا جا رہا ہے پاکستان بھر سے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے سات روز کی مہلت دے دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار نے سات روز میں تفصیلات فراہم نہ کیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن