• news

منصوبوں اور تختیوں کے بعد عمران نواز شریف کے اعلان بھی چوری کرنے لگے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعلان شدہ وفاقی حیدر آباد یونیورسٹی کا اسلام آباد میں پھر سے اعلان کرنا مضحکہ خیز ہے۔ فضل الرحمٰن کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ عمران خان کی اخلاقی پستی، بوکھلاہٹ اور ان سے خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔ عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف 27 مارچ 2017 کو حیدرآباد میں اس یونیورسٹی کا اعلان کر چکے ہیں۔ عمران صاحب منصوبوں اور تختیوں کے بعد آپ تو اب نوازشریف کے اعلانات بھی چوری کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران بتاتے کہ پانچ سال میں خیبر پی کے میں ایک بھی نئی یونیورسٹی اور سکول نہ بنا سکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اتنی نالائق ہے کہ نو ماہ میں اپنا کوئی نیا پروجیکٹ بھی نہیں دے سکی۔ عمران صاحب خیبر پی کے میں پانچ سال میں 41 ہزار میں سے 21 ہزار انرولمنٹ جعلی نکلنے پر عوام سے معافی مانگتے۔

ای پیپر-دی نیشن