سیاست ضرور کریں، عوام کو آپکی کرپشن بچاؤ مہم قبول نہیں: عثمان بزدار
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیاست ضرور کریں لیکن عوام کو آپ کی کرپشن بچائو مہم قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ کو اپنے خاندان، وزراء اور مشیروں کی اربوں روپے کی کرپشن کا جواب دینا ہوگا انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ میں تبدیلی آئے گی۔