• news

وزیراعلی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 7 ارکان کی منظوری دیدی، راجہ بشارت وائس چیئرمین

لاہور ( ندیم بسرا سے) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سات ممبران کی تین برس کیلئے منظوری دے دی ہے اور وزیر قانون بلدیات راجہ بشارت کو سیف سٹی اتھارٹی کا وائس چیئرمین بنا دیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ ممبران کو تین برس کے لیے نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر قانون پنجاب وبلدیات راجہ بشارت کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا وائس چیئرمین بنا دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں رمیزہ مجید نظامی، ایم این اے جویریہ ظفر آہیر، وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت، ایم پی اے سمیر احمد سابق ڈی آئی جی پولیس اطہر حسین گورچانی اور اسامہ صدیقی شامل ہیں اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سات ممبران آئندہ تین برس کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سربراہ اکبر ناصر اس منصوبے کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا دیا جائے گا اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹیز 8 شہروں میں اپنے منصوبے کا آغاز کر چکی ہے اور پنجاب کے فیصل آباد ملتان راولپنڈی اور دیگر شہروں میں اس منصوبے پر 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ مستقبل قریب میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا دیا جائے گا اور سیف سٹی اتھارٹی کے نئے ممبران صوبے بھر کے تمام پروجیکٹ کا جائزہ لیا کریں گے اور اس میں بہتر تجاویز وزیر اعلی پنجاب کو بھجوایاکریں گیے وافح رہے کہ اس منصوبے کو صوبہ بھر میں پھیلانے سے جرائم کی شرح میں بہت کمی واقع ہوگی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سربراہ اکبر ناصر اس حوالے سے بہت مثبت اقدامات کر رہے ہیں اور ان کے درست اور بروقت اقدامات کے باعث لاہور میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں سرویلنس کے عمل کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ مربوط انداز میں کام کر رہا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ وقت کی ضرورت ہے؛اسے جاری رکھا جائے گا۔ ساہیوال اور ڈی جی خان کیلئے بھی سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے جا چکی جبکہ پنجاب کے 7ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ ان میں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور ڈویژن شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔ اربن پولیسنگ کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں اس لئے پولیس کا امیج بہتر ہو گا اور جدیدکیمروں اورٹیکناجی کے استعمال سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن